پاکستان
11 جنوری ، 2013

عباس شریف رائیونڈ میں سپرد خاک،کارکنوں اور رہنماؤں کی شرکت

 عباس شریف رائیونڈ میں سپرد خاک،کارکنوں اور رہنماؤں کی شرکت

لاہور…مسلم لیگ نون کے صدر نوازشریف کے چھوٹے بھائی میاں عباس شریف کو رائیونڈ میں سپرد خاک کردیا گیا ، نماز جنازہ میں سیاسی شخصیات ، عزیز واقارب اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی رائیونڈ میں میاں عباس شریف کی نمازجنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی جس کے بعد مرحوم کو انکے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جناز ہ میں اہم سیاسی شخصیات ، مرحوم کے عزیز اواقارب اور عام شہریوں نے شرکت کی۔مرحوم میاں عباس شریف کے دوصاحبزادے ،دو صاحبزادیاں اوربیوہ کو سوگوارچھوڑا ہے۔انکے انتقال کی خبرملتے ہی عزیزو اقارب اور پارٹی کارکن اور خواتین عہدیدار انکی رہائش گاہ پہنچ گیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے تانتا بندھا رہا،، تعزیت کیلیے ا?نے والوں میں ایم پی اے سکینہ شاہین،ن لیگ شعبہ خواتین کی صدر نزہت عامر اور ایم این اے سائرہ تارڑ سمیت سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

مزید خبریں :