کھیل
24 فروری ، 2012

کرکٹرمحمد عامر سزا کاٹنے کے بعد اتوار کو وطن واپس آرہے ہیں

کرکٹرمحمد عامر سزا کاٹنے کے بعد اتوار کو وطن واپس آرہے ہیں

کراچی… پاکستانی کرکٹر محمد عامر 6 ماہ کی سزا کانٹنے کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں، محمد عامر کیساتھ ان کی پاکستانی نژاد برطانوی وکیل ساجدہ بھی آئینگی ۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پرعام راستے کے بجائے اسپیشل ٹنل سے گزاراجائیگا، برطانوی امیگریشن حکام نے محمد عامر کو انکا پاسپورٹ دے دیا ہے اور آیندہ انکے برطانیہ آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، محمدعامرکوبرطانیہ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6ماہ کی سزا ہو ئی تھی، آئی سی سی نے محمد عامر کے کرکٹ کھیلنے پر 5سال کی پابندی عائد کررکھی ہے، سابق کپتان عمران خان کاکہنا ہے کہ پابندی ختم ہونے کے بعدمحمدعامر کوکھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

مزید خبریں :