11 جنوری ، 2013
کراچی …الیکشن کمیشن نے کراچی میں ووٹرز کی تصدیق کے دوران شہریوں سے شناختی کارڈز لینے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ووٹرز سے کہا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ کسی کو نہ دیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام شہریوں سے کہا گیا کہ وہ ان کے گھر ووٹوں کی تصدیق کے لئے آنے والے اہلکاروں سے مکمل تعاون کریں،انہیں اپنا اصل شناختی کارڈ دکھائیں لیکن کسی کو بھی اپنا شناختی کارڈ نہ دیں،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن کو شکایات ملی تھیں کہ بعض افراد الیکشن کمیشن کے اہلکار بن کر گھر گھر جارہے ہیں اور لوگوں سے ان کے شناختی کارڈز لے رہے ہیں تاکہ ان کی ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکے۔