پاکستان
11 جنوری ، 2013

سندھ اور پنجاب اسمبلیوں کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ اور پنجاب اسمبلیوں کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

کراچی …الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب اسمبلیوں کی 7 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے،پولنگ 18 فروری کو ہو گی سندھ اسمبلی کی کراچی سے خالی نشستوں پی ایس101،103، 113 اور 115 ،، پی ایس 84 ٹھٹھہ،پی ایس 73 جامشور اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 239 وہاڑی پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ سندھ اسمبلی کی چھ نشستیں ارکان کے استعفوں اور پنجاب اسمبلی کی نشست رکن کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ان نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 21 اور 22 جنوری کو وصول کیے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 23 سے 26 جنوری تک کی جائے گی،امیدواروں کی حتمی فہرست یکم فروری کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ نشستیں متعلقہ اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے 1 سو 20 دن پہلے خالی ہوئیں اس لیے ضمنی انتخاب کرانا ضروری تھا۔

مزید خبریں :