پاکستان
11 جنوری ، 2013

میرٹ کیخلاف بھرتیاں، ،لیسکو افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

میرٹ کیخلاف بھرتیاں، ،لیسکو افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد … سیکریٹری پانی و بجلی نرگس سیٹھی نے لیسکو میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ 2ماہ میں کی جانیو الی تما م بھرتیاں منسوخ کر دیں۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق سیکریٹری نرگس سیٹھی کو شکایات ملی تھیں کہ الیکشن سے پہلے افسران بڑی تعداد میں مختلف کیڈر پر قواعد وضوبط سے ہٹ کر بھرتیاں کر رہے ہیں اکثر بھرتیوں میں فائلوں میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نام لکھے ہیں لیکن اندرون خانہ یہ پیسے لیکر کی جارہی ہیں، جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیا ہے۔ سیکریٹری نرگس سیٹھی نے ہدایت کی کہ تمام بھرتیاں منسوخ کر کے ایک بورڈ بنا یا جائے گا اور دوبارہ شفاف طریقہ کار کے تحت اخبار میں اشتہار دیا جائے گا۔ لیسکو میں گزشتہ چند روز سے لوٹ سیل لگی ہوئی ہے، ہزاروں افراد کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور انہیں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کا نام دیکر الیکشن سے پہلے مستقل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران ملی بھگت سے اپنے من پسند افراد اور پیسے لیکر کر سینکڑوں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا، بدنام ارکان اسمبلی کو کیا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :