11 جنوری ، 2013
کراچی …سربراہ اہلسنت والجماعت محمد احمد لدھیانیوی نے کہا ہے کہ 14 جنوری کو ڈاکٹر طاہر القادری کا اسلام آبا د میں لانگ مارچ غیر ملکی ایجنڈہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناگن چورنگی پر اہلسنت والجماعت کے تحت منعقد ہونے والی تحفظ ِ اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشہ سال سے اب تک کراچی میں اہلسنت والجماعت کے 300 سے زائد کاکنوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور قاتلوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اورنگزیب فاروقی پر قاتلانا حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے اور حکومت اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کا قتل عام بند کرائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اہلسنت والجماعت کے شہداء کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کرے اور سرکاری نوکریاں بھی فراہم کرے۔