11 جنوری ، 2013
لاڑکانہ…لاڑکانہ میں پولیس اور ڈاکووٴں کے مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے ،ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف اور ایک جی تھری رائفل سمیت بڑی تعداد میں گولیاں بر آمد کر لی گئیں۔ ایس ایس پی جاوید جسکانی نے میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے بتایا کہ کیٹی کے مقام پر ملزمان سے مقابلے میں ڈاکو نظرو ناریجو کے بیٹے سمیت چار ڈاکو ہلاک ہوگئے ،متوفی لاڑکانہ، خیر پور، قمبر شہدادکوٹ، سکھر ،نو شہرو فیروز اور دیگراضلاع میں طویل عرصے سے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں،حکومت سندھ کی جانب ہلاک ہونے والے ڈاکووٴں کی سر کی قیمت دس دس لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔