12 جنوری ، 2013
نیویارک…امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ افغان فوج اس سال پورے ملک کاکنٹرول سنبھال لیگی، القاعدہ کو افغان جنگ سے شدیدنقصان پہنچایا، القاعدہ دوبارہ افغانستان سے امریکاپرحملے نہیں کرسکتی۔ اوباما کا کہنا تھا کہ افغانستان دوبارہ القاعدہ کے جنگجووٴں کی پناہ گاہ نہیں بن پائیگا، غیرملکی فوجی افغانستان میں تربیت، معاونت اور نگرانی کے امور انجام دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجیوں کی جلدازجلد واپسی ممکن بناناچاہتے ہیں،افغانستان میں شدت پسندوں کیخلاف کارروائیوں کا2014کے بعدمیکنزم طے کرناہے۔ باراک اوباما نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے حالیہ اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوجیوں کی واپسی کے اگلے مرحلے کااعلان آئندہ مہینوں میں کریں گے،مضبوط، مستحکم اورمحفوظ افغانستان خطے کے مستقبل کیلئے اہم ہے، دوسری طرف افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان کومفاہمتی عمل کیلئے قطرمیں دفترکھولنے کی اجازت دی گئی۔