کھیل
Time 10 اکتوبر ، 2023

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کے چرچے

ویرات کوہلی کے ہم شکل کارتک کوہلی کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے جب کہ وہ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں/ اسکرین گریب
ویرات کوہلی کے ہم شکل کارتک کوہلی کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے جب کہ وہ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں/ اسکرین گریب

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں جہاں ایک طرف آسٹریلیا کے خلاف بھارت کے ویرات کوہلی کی اننگز کے چرچے ہیں وہیں دوسری طرف کوہلی کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے ہم شکل کارتک شرما کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے جب کہ وہ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں۔

کارتک کے چہرے کے خدوخال کو دیکھیں تو وہ ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتے ہیں اور ان کی داڑھی کا اسٹائل بھی کرکٹر سے ملتا جلتا ہے۔

کارتک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو وزٹ کیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ خود بھی ویرات کوہلی سے خاصے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر کرکٹ کھیلنے کی بھی کئی ویڈیوز موجود ہیں ۔

کارتک کی ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ کہیں بھی جائیں تو لوگ انہیں ویرات کوہلی سمجھ کر ان کے ساتھ تصویریں بنوانے لگتے ہیں لیکن وہ کرکٹ کا جنون رکھنے کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کی ہی طرح دکھتے ہیں۔

کارتک نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ ویرات سے مل کر انہیں بتائیں کہ وہ ان کے کتنے بڑے فین ہیں۔

مزید خبریں :