پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2023

پیراگون ریفرنس: خواجہ برادران کیخلاف کرپشن کے شواہد نہیں ملے، نیب نے بےگناہ قرار دیدیا

خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں: نیب— فوٹو:فائل
خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں: نیب— فوٹو:فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں بےگناہ قرار دے دیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کرپشن کےشواہد نہیں ملے لہٰذا خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس پرمزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی عزیز بھٹی ٹاؤن سےمنظوری ہوچکی ہے، پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایل ڈی اے سے منظوری نہیں ہوئی لہٰذا ایل ڈی اے بطور ریگولیٹر چھوٹی موٹی شکایات کا ازالہ کرے۔

نیب نے استدعا کی کہ پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوا دیا جائے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر ریفرنس ایل ڈی اےکو بھجوادیا۔


مزید خبریں :