12 جنوری ، 2013
واشنگٹن… ماہرین فلکیات نے زمین سے 5 لاکھ 22 ہزار نوری سال کے فاصلے پرکہکشاوٴں کا نیا جھرمٹ دریافت کرلیا ہے۔ ماہرین نے اس جھرمٹ کو NGC-6872 کا نام دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ اب تک دریافت کی جانے والی کہکشاوٴں میں سب سے بڑی ہے۔ ماہرین فلکیات نے یہ جھرمٹ ناسا کا ایولیوشن ایکسپلورر نامی سیٹلائٹ استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا۔ نئی دریافت سے ثابت ہوا ہے کہ جس کہکشاں میں ہماری زمین موجود ہے وہ نئی کہکشاں سے پانچ گنا چھوٹی ہے۔ یہ جھرمٹ دریافت کرنے والی ٹیم میں برازیل، چلی اور امریکاکے ماہرین شامل تھے۔