گلوکار اریجیت سنگھ کی اداکارہ انوشکا شرما کی تصویر لینے کی ویڈیو وائرل

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرے کا میدان سجا جس دوران اسٹیڈیم سے مختلف ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے گلوکار اریجیت سنگھ کی بھی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو گزشتہ روز میچ سے قبل ہونے والی تقریب میں بھی شریک تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں اور ایسے میں گلوکار اریجیت سنگھ اداکارہ انوشکا شرما کی تصویر لے رہے ہیں۔

تصویر کیلئے انوشکا شرما بھی مسکراتی نظر آرہی ہیں اور انہیں فتح کا نشان بناتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بالی وڈ کی دونوں شخصیات کی یہ ویڈیو ان کے کسی جاننے والے کی جانب سے بنائی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور انڈیا کے درمیان ونڈے کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کے شائقین کرکٹ کی جانب سے میچ ہارنے پر دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :