پاکستان
Time 27 اپریل ، 2024

ہرنائی میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز  اور  دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں  ایک دہشت گرد ہلاک اور  ایک زخمی ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے  بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں :