جرائم
Time 28 اپریل ، 2024

لاہور: مصری شاہ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں مصری شاہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد شہید ڈیوٹی سے واپسی پر گھر کے قریب پہنچا تو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہید سب انسپکٹرارشد باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا ۔ شہید ارشد کی لاش ڈیڈہاؤس منتقل کر دی گئی ہے ۔ 

اس کے علاوہ لاہور کے تھاناشاہدرہ کی حدود میں نجی اسپتال میں ڈکیتی کی واردات میں 6 ڈاکوؤں نے اسپتال عملے اور شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ 

مزید خبریں :