دنیا
12 جنوری ، 2013

سعودی عرب میں پہلی بار 30 خواتین کو شوریٰ کونسل میں نمائندگی دیدی گئی

سعودی عرب میں پہلی بار 30 خواتین کو شوریٰ کونسل میں نمائندگی دیدی گئی

ریاض … سعودی عرب میں پہلی بار 30 خواتین کو شوریٰ کونسل میں نمائندگی دے دی گئی ہے، ان خواتین کو شاہ عبد اللہ کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے بعدشوریٰ کونسل میں نمائندگی دی گئی ہے۔ سعودی شوریٰ کونسل کے تمام 150 ارکان کو سربراہ مملکت خود منتخب کرتا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پارلیمانی نشستوں کا ایک حصہ خواتین کیلئے مخصوص کیا جائے گا۔ شاہ عبد اللہ نے سال 2011ء میں خواتین کو پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں امیدوار بننے کی اجازت دے دی تھی۔

مزید خبریں :