12 جنوری ، 2013
سڈنی … آسٹریلیا میں شدید گرمی سے جنگلات میں لگنے والی آگ پر کئی روز گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ،آگ سے ہزاروں مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوب مشرقی آسٹریلیا میں گرمی زوروں پر ہے اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے سے بڑھ گیا ہے۔ نیوساوٴتھ ویلز میں آگ سے 90 ہزار ہیکڑ رقبہ متاثر ہوا اور ہزاروں مویشی بھی جل کر ہلاک ہوگئے۔ فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم انہیں ابھی تک کامیابی نہیں ملی۔