17 اکتوبر ، 2023
کراچی: مقامی عدالت کی جانب سے پولیس افسر سے عدالت میں پونچھا لگوانے کی سزا کے خلاف پولیس افسران نے اعلیٰ عدالت میں درخواست دائر کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی جانب سے پولیس افسران کو مسلسل تضحیک آمیز اور انوکھی سزائیں دینے کے خلاف متعلقہ پولیس افسران اپنے ضلعی سربراہ کے ہمراہ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں پیش ہوگئے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے ہمراہ متاثرہ پولیس اہلکاروں نے سیشن جج کی عدالت میں اپنے ساتھ پیش آئے واقعات کے بارے میں بیانات قلم بند کرائے۔
ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن طاہر خان، ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امجد کیانی، ایس آئی او سرجانی ٹاؤن طارق خالد اور پونچھا لگاانے کی سزا والے افسر سہیل احمد نے سیشن عدالت کو مقامی عدالت کی سزا کے خلاف شکایت درج کرائی۔