Time 19 اکتوبر ، 2023
کاروبار

کراچی کیلئے ایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی ہونےکا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے لیے ایک ہی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی دوسری  بار  مہنگی ہونےکا امکان  ہے۔

کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی درخواست پر  نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔

کے الیکٹرک نے اضافہ اپریل  تا جون 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے، کے الیکٹرک نے بجلی 3.02 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے۔

حکومتی درخواست پر اسی سہ ماہی میں نیپرا کراچی کے لیے بجلی 3  روپے 28  پیسے فی یونٹ مہنگی کرچکی ہے، نئی درخواست میں کے الیکٹرک کی جانب سے 16 ارب روپے کے مزید بقایا جات مانگےگئے ہیں۔

کراچی چیمبر کے نمائندے تنویرباری نے مزید بجلی مہنگی کرنےکی مخالفت کی اور کہا کہ انڈسٹری کے لیے تو  پہلے ہی بجلی 55  روپے فی یونٹ تک پہنچ چکی ہے،کراچی کے شہری پہلے ہی مختلف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے فی یونٹ تک  ادا کر رہے ہیں۔

نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائےگی، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافےکا اطلاق ہوسکےگا۔

مزید خبریں :