پاکستان
Time 20 اکتوبر ، 2023

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی تیاری

کمشنر حیدرآباد نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز،  ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو حساس اداروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو
کمشنر حیدرآباد نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو حساس اداروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

کمشنر حیدرآباد نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز،  ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو حساس اداروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی ہے۔

کمشنر حیدرآباد نے یہ ہدایات اس لیے جاری کی ہیں کہ یکم نومبر 2023 سے قبل حیدرآباد ڈویژن میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی ان کے ملک واپسی کا کام پرامن اور احسن طریقے سے انجام پاسکے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلاجاری ہے۔

مزید خبریں :