پاکستان
Time 21 اکتوبر ، 2023

اے ٹی سی نے پولیس کو خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی/ فائل فوٹو
انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی/ فائل فوٹو

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج عبہرگل نے 9 مئی کو کیے جانے والے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی جس میں پولیس نےخدیجہ شاہ سےتفتیش کے لیے عدالت سے اجازت مانگ لی۔

پولیس کی جانب سے اجازت لیے جانے پر عدالت نےخدیجہ شاہ سےجیل میں تفتیش کی اجازت دےدی۔

خیال رہے کہ عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤکیس میں خدیجہ شاہ کی ضمانتیں ہوچکی ہیں۔

19 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما خدیجہ شاہ کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا جس میں عدالت نے کہا کہ خدیجہ شاہ نے متنازع ٹوئٹ کی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی اور معافی بھی مانگی، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور معافی مانگنے پر شہری کو چانس دینا چاہیے۔

جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

مزید خبریں :