انٹرٹینمنٹ
24 فروری ، 2012

آسکر ایوارڈ کیلئے تیار 50 کھانے میڈیا کے سامنے پیش

آسکر ایوارڈ کیلئے تیار 50 کھانے میڈیا کے سامنے پیش

لاس اینجلس…امریکی شہر لاس اینجلس میں26 فروری کو ہونے والے آسکر ایوارڈ میلے کے لئے تیار پچاس مختلف انواع کے کھانوں کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ ڈشیں تیار کرنے والے شیف وولف گینگ پک نے بتایا کہ یہ شہر میں تیار کیا جانا والا بہترین کھانا ہوگا جو عالمی فلمی میلے میں شرکاء کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایوارڈ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ان کی تیار کردہ ڈشیں ضرور پسند آئیں گی۔ گینگ پک گزشتہ اٹھارہ برسوں سے اس تقریب کے شرکا کے لئے کھانا تیار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :