پاکستان
Time 29 اکتوبر ، 2023

پنڈی پولیس کا 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ

پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی اور یہ فہرستیں متعلقہ تھانوں کےحوالےکردی ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل
پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی اور یہ فہرستیں متعلقہ تھانوں کےحوالےکردی ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل

راولپنڈی پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم نے مزید 124 ملزمان کی فہرست تیار کرلی اور یہ فہرستیں متعلقہ تھانوں کےحوالےکردی ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ گزشتہ 2 روز میں 9 مئی واقعات میں ملوث مزید 35 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کیلئے پراسیکیوشن اور تفتیشی ٹیم نے جزئیات طے کرلیں، ان سے تفتیش اور 9 مئی واقعات کی تحقیقات کی نگرانی آر پی او راولپنڈی کررہےہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پرمختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں، ان واقعات میں مجموعی طور پر 444 ملزمان کو گرفتارکرکے اڈیالا جیل منتقل کیا گیا جبکہ جی ایچ کیو حملے میں اب تک 75 ملزمان کو گرفتارکیاگیا ہے۔

مزید خبریں :