Time 17 مئی ، 2024
جرائم

کراچی: غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی طرز پر وارداتیں کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی نے غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کی طرز پر وارداتیں کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا یہ گروہ اسٹریٹ کرائم کی آڑ میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ گروہ کا سراغ ستمبر 2023 سے 21 فروری 2024 تک ہونے والی قتل کی مختلف وارداتوں کی تحقیقات سے لگایا گیا، گرفتار ملزمان میں وقار عباس اور حسین اکبر شامل ہیں جو ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔

سہولت کاری میں ملوث گرفتار ملزمان کا بتانا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کیلئے انکی تین ٹیمیں کام کرتی ہیں جبکہ ان کا سرغنہ سید حسین موسوی عرف مسلم بیرون ملک مقیم ہے۔

ملزمان کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم ظفر گلگتی، انعام گلگتی، عقیل گلگتی اور محمد علی گلگتی چلا رہے ہیں۔

مزید خبریں :