پاکستان
24 فروری ، 2012

پشاور حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور حملے میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

پشاور… پشاور میں پولیس تھانے پر خود کش حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔جمعہ کی صبح اندرون شہر پشاور میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے میں جاں بحق ہونیو الے چاروں اہل کاروں کی میتیں پولیس لائنز لائی گئیں۔ جہاں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔جاں بحق ہونیو الوں میں انسپکٹر منور خان ، سب انسپکٹر دوائی خان ، سپاہی فلک ناز اور سپاہی خان بادشاہ شامل ہیں۔ چاروں شہید اہلکاروں کی اجتماعی نماز جنازہ پولیس لائنز میں پڑھا ئی گئی۔ جس میں وزیر اعلی امیر حیدر ہوتی ، اسپیکرصوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، سینئر وزیر رحیم داد خان ، وزیر اطلاعات میاں افتحار حسین ، آئی جی پولیس اکبر خان ہوتی سمیت اعلی پولیس افسران نے شرکت کی۔

مزید خبریں :