Time 01 نومبر ، 2023
پاکستان

کرم میں جاری قبائلی تصادم میں مزید 6 افراد جاں بحق، تعداد 55 ہو گئی

جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں: پولیس۔ فوٹو فائل
 جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں: پولیس۔ فوٹو فائل

کرم کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے دو قبائل کے درمیان گزشتہ 9 روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے، گزشتہ 9 روز کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 105 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اور خود کار ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، جھڑپوں کے باعث علاقے میں آمدورفت کے راستے، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ اورموبائل فون سروس بند ہے۔

پولیس کے مطابق جرگے کی کامیاب کوششوں کے بعد شام سے صدا، بالش خیل کے درمیان فائربندی ہو گئی جبکہ

مزید 8 علاقوں میں فائر بندی کے لیے جرگہ، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کی کوششیں جاری ہیں۔ 

مزید خبریں :