پاکستان
Time 03 نومبر ، 2023

کرتارپور راہداری نے 76 برس سے بچھڑے دوستوں کو ملادیا

کرتارپور راہداری نے تقسیمِ ہند کے 76 سال بعد دو ہمسایہ دوستوں کے ملنے کی آخری خواہش پوری کردی۔

قیام پاکستان کے وقت 16 سال کا حاکم علی کا خاندان ہجرت کر کے فیصل آباد آگیا تھا جس کے باعث اسے ہمسایہ جگری دوست دلجیت سنگھ سے بچھڑنا پڑا تھا۔

حاکم علی نے سوشل میڈیا پر اپنے دوست سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ 

بھارت کے گاؤں بڈیانہ سے دلجیت اور اس کے ساتھی اپنے پرانے دوست حاکم علی سے ملنے کرتار پور پہنچے۔ حاکم علی نے بتایا کہ اس کی شدید خواہش تھی کہ وہ اپنے سابق گاؤں کے دوستوں کو ملے۔

کرتارپور راہداری میں دونوں دوست ملاقات کرنے پرخوشی سے نہال تھے اور اس موقع پردوستوں نے آپس میں تحفے تحائف کا بھی تبادلہ کیا۔

مزید خبریں :