06 نومبر ، 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم متحد ہےکوئی لڑائی نہیں ہوئی،کرکٹ دشمن فضول کہانیاں اڑا رہے ہیں۔
بہاولپور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈکپ کے دوران بھارت گئے تھے، ٹیم متحد ہے اور کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں، دعا ہےکہ ٹیم کامیاب ہو ، ورلڈکپ میں کارکردگی کے حوالے سے ٹیم اور قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرےگی۔
ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپنر نےکمال کی کارکردگی دکھائی ہے، ہمارے کرکٹرز کو بہت کم پیسے ملتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے انضمام الحق کو بلایا لیکن انہوں نے آنے سے پہلے ہی استعفیٰ دے دیا۔
انہوں نےکہا کہ تجویز ہےکہ پی ایس ایل کے علاوہ کسی ایک لیگ میں کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دیں۔