15 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء کی آمدپر بند کی گئی موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کی آمد کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ لانگ مارچ کے شرکاء جہاں جہاں سے گزرتے رہے موبائل فون سروس بند رہی۔ اسلام آبادمیں لانگ مارچ کے شرکاء کی آمد سے قبل موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی تاہم منگل کی صبح پانچ بجے موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہو گئی۔