Time 13 نومبر ، 2023
پاکستان

ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس کے کیس میں مونس الٰہی اشتہاری قرار

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا/ فائل فوٹو
احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا/ فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی جس میں نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ مونس الٰہی گرفتار نہیں ہوئے نا ہی تفتیش جوائن کی لہٰذا عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا پر مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت نے جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید خبریں :