پاکستان
16 جنوری ، 2013

لانگ مارچ سے اسلام آباد میں معمولات زندگی شدید متاثر

لانگ مارچ سے اسلام آباد میں معمولات زندگی شدید متاثر

اسلام آباد…لانگ مارچ کی وجہ سے اسلام آباد میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں ، بیشتر بازار، دکانیں، دفاتر، پٹرول پمپس اور بنک بند پڑے ہیں۔ دفتر آج کھلا ہوگا یا بند، دکان کھولوں تو گاہک آئیں گے یا نہیں، نوکری پر جا ئیں تو سواری ملے گی یا نہیں، یہ وہ سوالات ہیں جنہوں نے اسلام آباد کے شہریوں کو تذبذب کا شکار کر رکھا ہے اور اس کی وجہ ہے ڈاکٹر طاہرالقادری کا لانگ مارچ کے بعد دھرنا۔ اسلام آباد کا بلیو ایریا۔تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کا مرکز ہے لیکن لانگ مارچ کے باعث 12 جنوری سے بند پڑا ہے اور بنکوں سمیت اہم دفاتر پر بھی تالے پڑے ہیں ، اکثر اے ٹی ایم ایسی ہیں جن میں کیش ختم ہوگیا ہے۔ جو اکا دکا دکانیں کھلی ہیں وہاں گاہک نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے، مسافر سواری کے لیے خوار ہیں اور گھنٹوں پیدل چل کر منزلوں کو جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :