پاکستان
16 جنوری ، 2013

بعض عناصر پورا نظام تباہ کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے، شہباز شریف

بعض عناصر پورا نظام تباہ کرنے کیلئے نکل کھڑے ہوئے، شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بعض عناصر پرچی کے ذریعے تبدیلی کا راستہ روکنے کی خاطر پورے نظام کوتباہ کرنے کے لئے نکل کھڑے ہوئے ہیں جمہوریت کی گاڑی پٹری سے اُتارنے کی کوشش کرنے والے قومی مجرم ہیں، تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کسی طالع آزما کی جانب سے جمہوری نظام میں نقب لگانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ مخصوص مفادات اور مشکوک ایجنڈے کا حامل کوئی گروہ یا اجتماع 18 کروڑ عوام کی قومی امنگوں اور پاکستان کے روشن مستقبل کو کیسے یرغمال بنا سکتا ہے۔

مزید خبریں :