16 جنوری ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آج شام اور رات بارش کاامکان ہے۔آج ملک کا سرد ترین علاقہ اسکردو رہا جہاں درجہ حرارت منفی دس رکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختون خوا، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ جمعرات اورجمعہ کے روز لاہور، گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویڑن میں اکثرمقامات پر بارش کا امکان ہے۔جب کہ اس دوران مری، گلیات، مالاکنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔