پاکستان
16 جنوری ، 2013

وہی لوگ سڑکوں پرہیں جنہیں بجلی ،گیس نہیں مل رہی،جسٹس عطا بندیال

وہی لوگ سڑکوں پرہیں جنہیں بجلی ،گیس نہیں مل رہی،جسٹس عطا بندیال

لاہور…لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دئیے کہ اگرعوام کوبجلی اورگیس مل رہی ہو تووہ سڑکوں پر نہ بیٹھیں۔اسلام آبا دمیں بھی وہی لوگ سڑکوں پربیٹھے ہیں جنہیں بجلی اورگیس نہیں مل رہی۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے یہ ریمارکس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف محمد اظہرصدیق کی درخواست کی سماعت کے دوران دئیے۔عدالت نے نیشنل ٹرانسمیشن ڈسٹری بیوشن کمپنی کے جنرل منیجر کے پیش نہ ہونے کا نوٹس لیا اور قراردیاکہ اگر7 فروری کووہ پیش نہ ہوئے تووفاقی سیکریٹری پانی وبجلی نرگس سیٹھی کورکارڈسمیت طلب کیاجائے گا۔عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر گرڈاسٹیشنوں اورفیڈر سیہوکر عوام کو فراہم کی جانے والی بجلی کاریکارڈ پیش کیاجائے۔کیس پرمزیدکارروائی 7فروری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :