پاکستان
16 جنوری ، 2013

خیبرایجنسی میں18افراد قتل، لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ گورنرہاوٴس کے باہر دھرنا

خیبرایجنسی میں18افراد قتل، لواحقین کا لاشوں کے ہمراہ گورنرہاوٴس کے باہر دھرنا

پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں گزشتہ رات قتل ہونے والے 18 افراد میں سے 10 افراد کے لواحقین پشاور میں گورنر ہاوٴس کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے عالم گودر میں گزشتہ شام نامعلوم افراد نے گھروں میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ نامعلوم افراد نے لاشوں کو گھروں سے نکال کر کھیتوں میں پھینک دی۔ باڑہ میں کرفیو کے باعث لواحقین رات بھر لاشوں کو نہیں اٹھاسکے۔ صبح دس لاشوں کو اٹھاکر لواحقین پشاور لے گئے جہاں وہ گورنر ہاوٴس کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں 2008 سے کرفیو نافذ ہے اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :