16 جنوری ، 2013
برسبین…آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں کے جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے ، لیکن نیو ساوٴتھ ویلز میں دو مقامات کی آگ خطرناک ہوچکی ہے ، ایک بڑی آگ پہلے ہی 42 ہیکٹر پر زمین اور 40 سے زائد گھر تباہ کر چکی ہے ، مقامی میڈیا کا کہناہے کہ آگ میں کسی کا ہلاک یا زخمی نہ ہونا ایک اچھی بات ہے ، فائر سروس ترجمان کے مطابق ویرم بنگل نیشنل پارک کے بڑے رقبے پر لگی آگ تاحال قابو سے باہر ہے ،اس آگ کو پہلے ہی دہائی کی خطرناک آگ قراردیدی گئی ہے ،اور اب تک 74 ملین ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے ۔