17 جنوری ، 2013
جہلم … ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے نائیک محمد اشرف کی نماز جنازہ جہلم میں ادا کی گئی۔ نائیک محمد اشرف کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس کے بعد شہید کی میت تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقے پنڈی بھٹیاں روانہ کردی گئی۔ نائیک محمد اشرف نے پسماندگان میں ایک بیوہ، 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔