17 جنوری ، 2013
کوئٹہ…اسپنی روڈ پر پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ ڈبل سواری کے الزام میں سو سے زائد افراد کو بھی دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق صدر پولیس نے اسپنی روڈ پر ایک سرچ آپریشن کیا، اس دوران 42 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد میں سے بعض کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک سو بیس افراد گرفتارکرلیا۔