پاکستان
17 جنوری ، 2013

بلوچستان:نیب کی 11صوبائی وزرا کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات مکمل

بلوچستان:نیب کی 11صوبائی وزرا کیخلاف بدعنوانی کی تحقیقات مکمل

کوئٹہ…قومی احتساب بیورو بلوچستان نے گیارہ صوبائی وزرا کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات مکمل کرلیں، چیرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے گیارہ صوبائی وزرا کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ چیرمین قومی احتساب بیورو کو اسلام آباد بجھوادی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ چیرمین نیب کی منظوری کے بعد ان گیارہ وزرا کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

مزید خبریں :