پاکستان
17 جنوری ، 2013

مردان: گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں بارودی مواد کا دھماکا

مردان: گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں بارودی مواد کا دھماکا

مردان…مردان میں نامعلوم افراد نے گورنمنٹ اسکول کی عمارت میں بارودی مواد کا دھماکا کیا، جس سے اسکول کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق علاقہ لوند خوڑ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول شاہ ڈنڈکی عمارت میں نامعلوم افرادنے بارودی مواد نصب کیا تھا، جس کے پھٹنے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :