17 جنوری ، 2013
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سچل کے علاقے سکندر گوٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، مقتول کی شناخت 27 سالہ ارشد کے نام سے ہوئی ہے، دوسری جانب نیو کراچی میں اللہ والی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔