17 جنوری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیئرمین نیب فصیح بخاری کی زیرصدارت نیب بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ نیب بورڈ نے فیصلہ دیا کہ رینٹل پاور کیس میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے ثبوت ناکافی ہیں۔