Time 05 دسمبر ، 2023
پاکستان

2 صوبے بد امنی کی لپیٹ میں ہیں، کیا اس صورتحال میں انتخابی مہم چلائی جاسکتی ہے ؟ فضل الرحمان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا ہے کہ دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں،کیا اس صورت حال میں انتخابی مہم چلائی جاسکتی ہے؟ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، لکی مروت میں پولیس ہی نہیں،رات کو مسلح افراد کا راج چلتا ہے، دن میں پولیس آجاتی ہے جبکہ پشاور میں بھی بدامنی کے واقعات ہو رہے ہیں۔

انہوں سوال کیا کہ دو صوبے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں کیا اس صورت حال میں انتخابی مہم چلائی جاسکتی ہے؟

مولانا فضل الرحمان نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں لیکن یہ ایک سوال تو ہے، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن ہمیں پُر امن انتخابی ماحول دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ٹھیک صورت حال ہے، ہماری طرف کوئی مہمان آئے تو ہم اسے گھر سے نہیں نکلنے دیں گے۔

 مولانا فضل الرحمان نے مزید بتایا کہ ن لیگ سے انتخابی اتحاد ہوگیا ہے، کمیٹیاں بنائی ہیں، ہم کے پی اور ن لیگ پنجاب میں تعاون کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہم نے تحریک مل کر چلائی ہے، ہم ن لیگ کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ہم ان کے ساتھ سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں گے۔

مزید خبریں :