09 دسمبر ، 2023
لاہور: (ن) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے جب کہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جب کہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جب کہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا جس کیلئے غیر جانبدار سروے بھی کرایا جاسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔