پاکستان
18 جنوری ، 2013

غلام احمدبلور کا الطاف حسین کو فون، منظر امام کے قتل پر تعزیت

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان سے حق پرست رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کے تمام رہنمااور کارکنان منظر امام کی شہادت پرافسوس اورتعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے شہید کی مغفرت اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ غلام احمد بلور نے کہاکہ اے این پی اورایم کیوایم کے درمیان بہترتعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا کہ ملک کوبچانے کیلئے انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف تمام سیاسی ومذہبی جماعتو ں کو متحد ہونا ہوگا کیونکہ یہ دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ الطاف حسین نے غلام احمد بلور سے ان کے بھائی بشیر بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔


مزید خبریں :