Time 10 دسمبر ، 2023
دنیا

دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے: روسی وزیر خارجہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہےکہ دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب  ختم ہو رہا ہے۔

دوحہ فورم سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملے کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا  کا جواز بنانا قابل قبول نہیں، غزہ کی صورت حال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیے۔

سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس اور میں منافق نہیں ہیں، اسرائیل پر حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا، اسرائیل کو برسوں بتایا کہ  فلسطینی ریاست کی غیر حل شدہ حیثیت خطرناک ترین مسئلہ ہے۔

 اردن کے  وزیر خارجہ نے کہا کہ  اسرائیل غزہ کو فلسطینیوں سے  خالی کرنےکی کوشش کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا  کہ انہیں افسوس ہے کہ سلامتی کونسل غزہ پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں ناکام رہی۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں تقسیم کی مذمت کی جس نے عالمی ادارے کو 'مفلوج' کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل جیو اسٹرٹیجک تقسیم کی وجہ سے مفلوج ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ کی روک تھام کا حل نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :