پریانکا چوپڑا نے غزہ میں دیر پا جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

اداکارہ نے اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا—فوٹو: فائل
اداکارہ نے اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا—فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

پریانکا چوپڑا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ میں متاثر ہونے والے  فلسطینی بچوں کی حمایت میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ نے اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف) کی ایک پوسٹ کو ری شیئر کیا، پوسٹ میں یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل سے منسوب بیان تحریر تھا کہ 'بچوں کو دیرپا انسانی جنگ بندی کی ضرورت ہے'۔

مذکورہ پوسٹ 2 دسمبر کو یونیسیف کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی جس میں غزہ کی پٹی کی موجودہ خطرناک صورتحال کے بارے میں بات کی گئی۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

یونیسیف کی جانب سے شیئر کردہ دیرپا جنگ بندی کے مطالبے والی اس پوسٹ پر طویل کیپشن تحریر کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ تمام بچے امن کے مستحق ہیں اور ایک بہتر مستقبل کے حقدار ہیں۔

پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دُنیا کی سب سے خطرناک اور ڈراؤنی جگہ بن چکی ہے، اس جنگ میں ہزاروں بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے جب کہ کئی بچے شدید زخمی بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے ہونے والی جنگ میں غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 18ہزار 200 سے زائد شہادتوں کی تصدیق کردی۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 49 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

مزید خبریں :