مسلسل تیسری مرتبہ میئر لندن منتخب ہونیوالے صادق خان کا جیو نیوز کو خراج تحسین

جیو نیوز نے مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہونے والے صادق خان سے سب سے پہلے انٹرویو کرنے کی روایت کو  برقرار  رکھا۔ 

میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ جیو نیوز  نے میری انتخابی مہم کی شاندار کوریج کی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران نفرت انگیز اور فیک نیوز کا سامنا رہا، جیو نیوز نے نسلی تعصب، اسلاموفوبیا اور فیک نیوز کو  بے نقاب کیا۔ 

صادق خان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ایشیائیوں کے دروازے پر جاتا تو وہ بتاتے کہ  آپ کو  جیو نیوز  پر دیکھا تھا۔ 

صادق خان نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور لاکھوں لوگوں خصوصاً پاکستانیوں کے سر باندھا۔ 

صادق خان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے مبارک باد کے پیغامات کا بھی شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں :