Time 13 دسمبر ، 2023
پاکستان

ضلع خیبر میں بدھ مت دور کا 2 ہزار سال قدیم اسٹوپا دورانِ مرمت گر گیا

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں لنڈی کوتل بازار کے قریب پاک افغان شاہراہ پر بدھ مت دور کا دوہزار سال قدیم اسٹوپا دورانِ مرمت گر گیا۔ 

درہ خیبر میں لنڈی کوتل بازار کے قریب دو ہزار سال قبل تعمیر ہونے والی سفولا اسٹوپا عمارت کی مرمت کی جارہی تھی کہ اس دوران اچانک عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس سے قدیم آثار کو نقصان پہنچا۔ 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سفولا اسٹوپا عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ 

سفولا اسٹوپا عمارت پاک افغان شاہراہ کے کنارے ایک پہاڑی چوٹی پر قائم ہے۔ جسے کاشاں دور سلطنت میں تعمیر کیا گیا تھا۔ 

گندھارا تہذیب کی یہ قدیم عمارت خستہ حالی کا شکار تھی۔ 

مزید خبریں :