آن لائن کھانا منگوانے کی لت، شہری 2023 میں ایک کروڑ سے زائد کا کھانا منگوا بیٹھا

فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جب کہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی__فوٹو: فائل
فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جب کہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی__فوٹو: فائل

گھر میں کچھ اچھا نہ پکا ہو یا پکانے کا دل نہ کرے، آن لائن کھانا منگوانا عام ہے لیکن کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ ایک شخص پورے سال میں ایک کروڑ سے زائد کا کھانا بھی منگوا سکتا ہے؟

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ممبئی کے رہائشی نے ایک سال میں آن لائن کھانے پر غیر معمولی خرچہ کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک فوڈ ڈیلیوری سروس نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کا مقصد بھارت میں کھانوں کے رجحان اور ترجیحات کو معلوم کرنا تھا۔

کھانا ڈیلیور کرنے والی سروس اپنی سالانہ رپورٹ کا جائزہ کر کے خود حیران رہ گئی، جس کے بعد رپورٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

فوڈ ڈیلیوری سروس کے مطابق ممبئی کے 1 صارف نے پورے سال میں بھارتی مالیت کے مطابق 42.3 لاکھ روپے (یعنی 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کے کھانے کے آرڈرز دیے۔

فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جب کہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی۔

مزید خبریں :