کاروبار
18 جنوری ، 2013

پاکستان کا قرضہ معاف کرسکتے ہیں نہ ری شیڈول، آئی ایم ایف

پاکستان کا قرضہ  معاف کرسکتے ہیں نہ ری شیڈول، آئی ایم ایف

اسلام آباد … آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا قرضہ معاف کرسکتا ہے نہ ہی ری شیڈول، پاکستان اگر آئی ایم ایف کا نیا پروگرام نہیں لیتا تو معاشی حکمت عملی یکسر تبدیل کرنا ہوگی۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن جیفری فرینک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کا قرضہ معاف نہیں کرسکتا اور نہ ہی ری شیڈول کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے آمدنی واخراجات میں 16 کھرب 24 ارب کا خسارہ ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی ضرورت سے کم ہوگئے ہیں، بجلی چوری مالی خسارے کو بڑھانے کا سبب ہے۔ سربراہ آئی ایم ایف مشن نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ اور بے جا رعایتیں ختم کی جائیں۔

مزید خبریں :